Posts

Subhan rafiq

Image
 

مقبوضہ کشمیر میں قائدِاعظم، صدر اور وزیراعظم "عمران خان" کے پوسٹرز لگ گے۔

Image
 مقبوضہ کشمیر میں بانی پاکستان "قائد اعظم محمد علی جناح"، صدرِ مملکت "ڈاکٹر عارف علوی" اور وزیر اعظم "عمران خان" کی تصاویر اور بیانات پر مشتمل پوسٹرز لگ گئے۔ مذکورہ پوسٹرز جموں کشمیر لبریشن الائنس کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔ ان پوسٹرز پر "قائد اعظم" کی تصویر کے ساتھ "پاکستان ہماری شہ رگ ہے" لکھا ہے۔ صدر "عارف علوی" کی تصویر کے ساتھ (آزادی کشمیریوں کا پیدائشی حق ہے )جبکہ وزیراعظم عمران خان کی تصویر ’کشمیریوں کے لیے ہر سطح پر ہر قسم کا تعاون کریں گے‘ کے بیان کے  ساتھ ہے۔ مقبوضہ وادی میں 27 اکتوبر کی بھارتی جارحیت کے خلاف یومِ سیاہ منانے کے پوسٹرز بھی لگائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ (27 اکتوبر 1947) کو بھارتی افواج نے وادی کشمیر پر جارحیت کر کے ناجائز قبضہ کیا تھا۔

مریم نواز کے کوئٹہ پہنچتے ہی مسلم لیگ (ن) کو بڑی کامیابی مل گئی ، اہم وکٹ اڑادی۔

Image
 کوئٹہ مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز "پی ڈی ایم" کے جلسہ میں شرکت کے لیے کوئٹہ پہنچ گئی ہیں جہاں وہ جعفر مندوخیل کے گھر گئیں، مسلم لیگ (ق) کے رہنما "جعفر خان" مندوخیل نے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہناتھاکہ  نوازشریف نے ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگایا، "نوازشریف" کی آواز پورےپاکستان میں گونج رہی ہے،  (72) سالہ تاریخ میں عوام نےخوف کی زنجیریں توڑی ہیں، خوف میں رکھنےوالوں کےاحتساب کا بھی مطالبہ کیا ہے.

عرب امارات میں کورونا وائرس کی علامتیں چھپانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہ کاٹنے کا فیصلہ۔

Image
کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن سمیت نت نئے اقدامات سامنے آرہے ہیں، (یو اے ای) نے وائرس کے پھیلاؤ کے حوالے سے غفلت برتنے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہ کاٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ متحدہ عرب امارات(یو اے ای)  کے محکمہ محنت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی علامتیں معلوم ہونے کے باوجود قصداً چھپانے والے سرکاری ملازم کی 10 دن کی تنخواہ منہا کرلی جائے گی۔ اس حوالے سے  ملازمین کو ایک سرکاری حکم نامے کے ذریعے مطلع کردیا گیا اور  ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر عمل کریں اور مقررہ حفاظتی تدابیر کی پابندی کریں۔  مقامی میڈیا کے مطابق افرادی قوت کے وفاقی ادارے نے بتایا ہے کہ سرکاری ملازمین کو بارہ پابندیوں اور ان کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا گیا ہے۔ حفاظتی تدابیر کی انتہائی خلاف ورزی پر 10 دن کی بنیادی تنخواہ کاٹنے کی سزا دی جائے گی۔     سرکاری ملازمین سے کہا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی ملازم کورونا وائرس میں مبتلا ہوجائے اور اسے اس کی علامتیں نظر آئیں تو وہ فوری طور پر ڈیوٹی پر آنا بند کردے اور ادارے کو ا...

کالعدم (ٹی ٹی پی) ایک بار پھر متحرک، اہم سیاسی شخصیات کو نشانہ بنانے کی تیاریاں، تھریٹ الرٹ جاری.

Image
اسلام آباد (شیراز ٹی وی آن لائن) نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی (نیکٹا) کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حملوں کی منصوبہ بندی کا تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ نیکٹا کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی دیگر دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ مل کر کوئٹہ اور پشاور میں حملے کرسکتی ہے۔ ان کا نشانہ سیاسی اور مذہبی شخصیات ہوسکتی ہیں۔ دہشتگردوں کی کوشش ہے کہ کسی ہائی پروفائل سیاسی شخصیت کو بم دھماکے یا خود کش حملے کے ذریعے قتل کردیا جائے۔ الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ 21 اکتوبر کو بلوچستان کے علاقے قمر دین کاریز سے 8 آئی ای ڈٰز ریکور کی گئی ہیں جو کوئٹہ اور خیبر پختونخوا کیلئے تیار کی گئی تھیں. نیکٹا نے تجویز دی ہے کہ حملوں کے خطرے کے پیش نظر سیاسی و مذہبی اجتماعات کی سکیورٹی بڑھانے کی ضرورت ہے، اس کے علاوہ سخت قسم کی نگرانی بھی لازمی ہے۔

بہرامند تنگی کا عمر ایوب پر پیسے لے کر سی ای او پیسکو تعینات کرنے کا الزام.

Image
 پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرامند تنگی نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب پر پیسے لے کر چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) پیسکو تعینات کرنے کا الزام لگادیا۔ سینیٹ اجلاس میں سینیٹر بہرامند خان تنگی، "عمر ایوب اور علی محمد خان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا"۔ بہرامند تنگی نے کہا کہ جس چیف ایگزیکٹو پیسکو کو انہوں نے لگایا اس نے کتنے پیسے دیے؟ جبکہ پیسے لے کر پیسکو سی ای او کو لگایا تو علاقے میں بجلی کے میٹر بھی لگوا دیں۔ وفاقی وزیر "عمر ایوب" نے سینیٹر بہرامند تنگی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ جھوٹ بول رہے ہیں، بہرامند تنگی نے تو میٹر کے معاملے پر میرا شکریہ ادا کیا تھا اور انہوں نے میرے آفس آکر کہا آپ لوگ بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ "عمر ایوب" نے کہا کہ ہم پیپلز پارٹی والے نہیں، یہ چوری چکاری ان کا کام ہے۔ وفاقی وزیر کو جواب دیتے ہوئے بہرامند تنگی نے کہا کہ یہ جھوٹ بول رہے ہیں، میں لعنت بھیجتا ہوں کہ میں اس کے دفتر جا کر تعریف کروں۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا کہنا ہے کہ بہرامند تنگی نے  عمر ایوب پر الزم لگایا کہ پیسے لےکر چیف ایگزیکٹو  ل...