مقبوضہ کشمیر میں قائدِاعظم، صدر اور وزیراعظم "عمران خان" کے پوسٹرز لگ گے۔
مقبوضہ کشمیر میں بانی پاکستان "قائد اعظم محمد علی جناح"، صدرِ مملکت "ڈاکٹر عارف علوی" اور وزیر اعظم "عمران خان" کی تصاویر اور بیانات پر مشتمل پوسٹرز لگ گئے۔
مذکورہ پوسٹرز جموں کشمیر لبریشن الائنس کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔
ان پوسٹرز پر "قائد اعظم" کی تصویر کے ساتھ "پاکستان ہماری شہ رگ ہے" لکھا ہے۔ صدر "عارف علوی" کی تصویر کے ساتھ (آزادی کشمیریوں کا پیدائشی حق ہے )جبکہ وزیراعظم عمران خان کی تصویر ’کشمیریوں کے لیے ہر سطح پر ہر قسم کا تعاون کریں گے‘ کے بیان کے
ساتھ ہے۔
مقبوضہ وادی میں 27 اکتوبر کی بھارتی جارحیت کے خلاف یومِ سیاہ منانے کے پوسٹرز بھی لگائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ (27 اکتوبر 1947) کو بھارتی افواج نے وادی کشمیر پر جارحیت کر کے ناجائز قبضہ کیا تھا۔
Comments
Post a Comment