کالعدم (ٹی ٹی پی) ایک بار پھر متحرک، اہم سیاسی شخصیات کو نشانہ بنانے کی تیاریاں، تھریٹ الرٹ جاری.
اسلام آباد (شیراز ٹی وی آن لائن) نیشنل کاؤنٹر ٹیرارزم اتھارٹی (نیکٹا) کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے حملوں کی منصوبہ بندی کا تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
نیکٹا کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی دیگر دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ مل کر کوئٹہ اور پشاور میں حملے کرسکتی ہے۔ ان کا نشانہ سیاسی اور مذہبی شخصیات ہوسکتی ہیں۔ دہشتگردوں کی کوشش ہے کہ کسی ہائی پروفائل سیاسی شخصیت کو بم دھماکے یا خود کش حملے کے ذریعے قتل کردیا جائے۔
الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ 21 اکتوبر کو بلوچستان کے علاقے قمر دین کاریز سے 8 آئی ای ڈٰز ریکور کی گئی ہیں جو کوئٹہ اور خیبر پختونخوا کیلئے تیار کی گئی تھیں.
نیکٹا نے تجویز دی ہے کہ حملوں کے خطرے کے پیش نظر سیاسی و مذہبی اجتماعات کی سکیورٹی بڑھانے کی ضرورت ہے، اس کے علاوہ سخت قسم کی نگرانی بھی لازمی ہے۔
Comments
Post a Comment