چیئرمین نیب کی زیرصدارت اجلاس، نوازشریف اور احسن اقبال کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ، رانا ثناء اللہ اور علیم خان کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کی منظوری مل گئی
لاہور (شیراز ٹی وی آن لائن ) چیئرمین نیب کی زیرصدارت ہونیوالے ایگزیکٹوبورڈکے اہم اجلاس میں نوازشریف کیخلاف نیاکرپشن ریفرنس دائرکرنےکی منظوری دیدی گئی، اور نیب نے موقف اپنایا کہ نوازشریف،فوادحسن فواد، آفتاب سلطان کیخلاف سیکیورٹی گاڑیوں کاریفرنس دائرہوگا،73 سیکیورٹی گاڑیوں کےاستعمال سےخزانےکو(پونے2ارب روپے)نقصان ہوا۔ احسن اقبال کیخلاف ریفرنس اور رانا ثناء اللہ و تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کیخلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی ۔
نیب اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ احسن اقبال کےخلاف کرپشن ریفرنس دائرکرنےکی منظوری دی گئی ، احسن اقبال کیخلاف نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس دائرہوگا، راناثنااللہ اور پی ٹی آئی رہنماعلیم خان کیخلاف کرپشن کیس تحقیقات کی منظوری دی گئی ۔
نیب ہیڈ کوارٹر میں ہونیوالے اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین،ڈی جیز،ڈی جی آپریشن نیب،پراسیکیوٹرجنرل نیب اوراعلیٰ افسران شریک ہوئے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہناتھاکہ نیب کاایمان کرپشن فری پاکستان ہے، میگاکرپشن کیسزکومنطقی انجام تک پہنچانااولین ترجیح ہے،نیب کاتعلق کسی جماعت،گروہ سےنہیں،ریاست پاکستان سےہے اور انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ مفروراوراشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئےاقدامات جائیں۔
Comments
Post a Comment