انٹر بینک میں ڈالر مزیدسستا ہو کر پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا

 کراچی (شیراز ٹی وی آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر سستاہونے کے بعد پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیاہے ۔



تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 23 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد یہ 161 روپے 90 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ، اگست سے اب تک ڈالر 6 روپے 53 پیسے سستا ہو چکا ہے ، اگست مین ڈالر 168 روپے 43 پیسے تک پہنچ گیا تھا ۔ ڈالر کی قیمت میں کمی کے باعث غیر ملکی قرضوں میں 700 ارب روپے کی کمی ہو گی ۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہوا ہے جس کے بعد ڈالر 162 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ ہو رہاہے۔



اس کے علاوہ سٹاک مارکیٹ میں آج مندی کا رجحان دیکھنے میں آ رہاہے ، آج صبح کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 41 ہزار 535 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں بہتری آئی اور انڈیکس 41 ہزار 818 پوائنٹس پہنچ گیا لیکن یہ برتری کا سفر یونہی جاری نہ رہ سکا ۔ اب تک 100 انڈیکس 121 پوائنٹس کمی کے ساتھ 41 ہزار 414 پوائنٹس پر آ چکا ہے ۔

Comments