مریم نواز بھی عمران خان نے نقش قدم پر چلنے لگیں۔
ٹائیگر فورس کے مقابلے میں ‘شیر جوان فورس‘ لانے کی تیاریاں،مریم نواز شیر جوان فورس کی تشکیل کے لیے طلباء سے ملاقاتیں کریں گی
لاہور (شیراز ٹی وی تازہ ترین۔ 22 اکتوبر2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز بھی پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کے نقش قدم پر چلنے لگی ہیں۔مریم نواز نے "ٹائیگر فورس "کے مقابلے میں ’شیر جوان ‘ فورس بنانے کا اعلان کیا ہے۔مریم نواز پارٹی رہنماؤں، عہدیداروں اور نوجوان کارکنوں کے ساتھ رابطے بڑھاتے ہوئے شیڈول ترتیب دے دیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ مریم نواز پڑھے لکھے نوجوانوں کو مسلم لیگ ن میں شامل کرنے کے لیے ملاقاتیں کریں گی اور انہیں "شیر جوان فورس" میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔
مریم نواز شیر جوان فورس کی تشکیل کے لیے کالجز، یونیورسٹیز اور پیشہ وارانہ تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کے مطابق شیر جوان فورس کا مقصد ن لیگی اعلیٰ قیادت کی حفاظت اور گرفتاری کی صورت میں مزاحمت کے لیے تشکیل دیا جا رہا ہے اور انہیں ہر ماہ ایک مناسب معاضہ بھی دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ نوجوانوں پر مشتمل فورس بنانے کا آئیڈیا وزیراعظم عمران خان کا تھا،وزیراعظم کی جانب سے "ٹائیگر فورس" کو خاصی اہمیت بھی دی گئی ہے۔
انہوں نے "ٹائیگرفورس ڈے"منانے کا فیصلہ کیا تھا۔ا۔ٹائیگرفورس رضاکار ملک بھر میں شجرکاری مہم میں حصہ لیں گے۔ نوجوان رضاکارمون سون پلانٹیشن کے دوران ایک کروڑ درخت بھی لگائیں گے۔ وزیراعظم عمران خان کی کورونا ریلیف "ٹائیگرفورس" کی عالمی سطح پر تعریف ہوئی ہے، برطانوی اخبار نے کہا کہ پاکستان نے
کورونا کیخلاف سب سے بڑے وسائل کو استعمال قومی جذبے سے سرشار نوجوانوں پر مشتمل ٹائیگرفورس بنائی گئی ہے۔فورس میں لاکھوں لوگ رضا کار طور پر شامل ہوئے۔ "پاکستان" کی دوتہائی آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔سول وضاکاروں پر مشتمل فورس غریبوں تک مدد پہنچائے گی۔،
Comments
Post a Comment