شہبازشریف کے جسمانی ریمانڈ کی نیب کی درخواست کیوں مسترد کی گئی ؟ احتساب عدالت نے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا
لاہور "ڈیلی پاکستان" آن لائن احتساب عدالت نے شہبازشریف کی جسمانی ریمانڈ کی نیب کی درخواست
مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرنے کا چار صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے جاری کیا ، فیصلے میں کہاگیاہے کہ شہبازشریف کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کا کوئی جواز نہیں ، تفتیش کے مطابق شہبازشریف نے فلیٹس کی اقساط ادائیگی کے ذرائع نہیں بتائے ، شہبازشریف کا کاروبار کی دستاویزات بھی فراہم نہیں کر سکے ، شہبازشریف پر جو الزامات لگائے گئے اس کا ریفرنس دائر کیا جا چکا ہے ، ملزمان کو ریفرنس کی کاپیاں فراہم کی جا چکی ہیں ، منی لانڈرنگ ریفرنس کا ٹرائل شروع ہو چکا ہے ۔ احتساب عدالت کا فیصلے میں کہناتھا کہ شہبازشریف کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جاتاہے
Comments
Post a Comment