25 اکتوبر سے دوبارہ سکول بند ہونے کی خبروں پر صوبائی وزیرتعلیم کا موقف بھی آگیا۔
لاہور میں کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے 25 اکتوبر سے دوبارہ سکول بند ہونے کی خبروں پر صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا موقف بھی آگیا اور ایسی افواہوں کو مسترد کردیا۔
ڈاکٹر مراد راس نے ٹوئٹر پر ایک ٹی وی کا سکرین شاٹ شیئرکیا جس میں کہا گیا تھاکہ 25 اکتوبر سے تعلیمی اداروں کو دوبارہ تین ہفتوں کے لیے بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، ڈاکٹر مراد راس نے اس سکرین شاٹ کیساتھ لکھا کہ " جعلی خبر، پنجاب بھر میں تمام پرائیویٹ اور سرکاری سکول کھلے رہیں گے، معمول کے مطابق جعلی میڈیا تنازعہ کھڑا کرنے کیلئے متحرک ہے ، یہ خبر بالکل بے بنیاد ہے"۔
Comments
Post a Comment